ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ | وراٹ کوہلی جلوہ بکھیرنے کوہیں تیار

نئی دلی //آئی پی ایل 2023 کے اختتام کے بعد وراٹ کوہلی ایک مرتبہ پھر سے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں۔ اسی ہفتے 7 جون سے شروع ہونے جارہے میگا فائنل کے لیے کوہلی ٹیم انڈیا کے ساتھ لندن میں جم کر پسینہ بہارہے ہیں۔ اور کوہلی نے نیٹ پریکٹیس کی کچھ تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ اس تصویر کو کوہلی کے چاہنے والوں نے کافی پسند کیا ہے اور اسے شیئر بھی کررہے ہیں۔

 

ویسے وراٹ کے ساتھ ساتھ ٹیم انڈیا کے باقی کھلاڑیوں نے بھی نیٹ پر زبردست پریکٹس شروع کر دی ہے۔ جلد ہی ہندوستانی ٹیم فائنل سے قبل پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔