وادی میں گرمی کی لہر|سرینگر میں32.7درج نیوز ڈیسک

 

سرینگر //وادی میں گرمی کی لہر میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔اتوارکو درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر 32.7 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ، جو جون کے مہینے میں دوسری مرتبہ درج ہوا ہے۔جون میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پیر کو درج کئے گئے درجہ حرارت سے تھوڑا زیادہ رہا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میںپیر کو درجہ حرارت.7 32ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ قاضی گنڈ میں 32.4 ،پہلگام میں 27.4 ، کپوارہ میں 33.1 ، کوکرناگ میں 30.5 اور گلمرگ میں 22.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ جموں میں 39.0ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔