وئیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن وفد الطاف بخاری سے ملاقی جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی باعث فخر

سرینگر// وئیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک وفد وسیم فیروز متو کی قیادت میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔ ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے کھیل کود کے کرئیر میں مشکلات سے متعلق درپیش مسائل ،کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی طرف مبذول کرائی۔

 

وفد نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جسمانی طور ناخیز کھلاڑیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ الطاف بخاری نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل حل کرانے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر ناخیز کھلاڑیوں نے کھیل کود میں اپنی کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا ہے اور ان کا حوصلہ قابل داد ہے۔ ان کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد بہم پہنچائی جانی چاہیے۔

 

میٹنگ میں اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، سٹیٹ سیکریٹری منتظر محی الدین، ڈی ڈی سی سرینگر چیئرمین ملک آفتاب، صوبائی صدر کشمیر برائے یوتھ ونگ خالد راٹھور، ضلع یوتھ صدر سرینگر محسن ظفر شاہ، ضلع سیکرٹری سرینگر اور زون انچارج حبہ کدل جیلانی کمار، وائس چیئر مین ڈی ڈی سی اور پارٹی لیڈر بلال بٹ اور کئی دیگر پارٹی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔