نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے

آکلینڈ// بدھ کی صبح نیوزی لینڈ کے آکلینڈ کے اسنیرس جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 

امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔اسنیرس جزائر جسے عام بول چال میں دی اسنیرس کے نام سے جانا جاتا ہے ، غیر آباد جزائر کا ایک گروپ ہے جو نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب میں اور اسٹیورٹ جزیرے کے جنوب-جنوب مغرب میں واقع ہے ۔

 

زلزلے کا مرکز سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں اور 49.5951 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 163.9168 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔