نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ  | ہندوارہ کا طالب علم ورلڈ چمپین شپ کے لئے منتخب

اشرف چراغ
کپوارہ//ہندوارہ سب ضلع کے شانو گائو ں سے تعلق رکھنے والے ایک 12سالہ طالب علم نے حال ہی میں اترا کھنڈ کے دہرادون میں منعقدہ نیشنل کک باکسنگ چیمپن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے ضلع کا نام روش کیا ۔صہیب شبیر ڈار جو انٹر نیشنل اسلامک اسکول بائی روڈ ہندوارہ میں جماعت چہارم میں زیر تعلیم ہے نے حال ہی میں کک باکسنگ میں کے فائنل میں اپنی حریف کو شکست دیکر سب جونئر زمرہ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔صہیب نے گزشتہ کئی برسو ں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقا بلو ں میں چار طلائی اور چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔بلیک بیلٹ والے صہیب نے 2019میں ریاستی سطح کی چمپہن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا ۔گزشتہ سال ہماچل پردیش میں کم عمری میں صہیب نے اپنا دوسرا سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ اسی سال کے آخر میں مزکورہ طالب علم نے تیسرا سونے کا تمغہ جیت لیا ۔صہیب کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بنگلہ دیش میں ہونے والی ورلڈ کک باکسنگ چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے پر امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ اب عالمی کک باکسنگ چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ہے ۔