نیتن یاہو کا دورہ برطانیہ ایک دن کے لیے ملتوی

لندن// اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا برطانیہ کا دورہ کئی پائلٹوں کی جانب سے ان کا طیارہ اڑانے سے انکار کے بعد ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ٹیلی گراف نے ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔اخبار نے برطانیہ کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ “یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ مسٹر نیتن یاہو کو برطانیہ لے جانے سے انکار کر رہے ہیں۔” اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹوں کا انکار اسرائیلی عدالتی نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے مسٹر نیتن یاہو کے منصوبے سے جڑا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسٹر نیتن یاہو جمعہ کی صبح برطانیہ جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف تقریباً دو ماہ سے ہزاروں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کو مسٹر نیتن یاہو اور کابینہ کے دیگر وزراء کی رہائش گاہوں کے قریب اصلاحات کے خلاف مظاہرے ہوئے۔