’نیا کشمیر‘ کی تشکیل جاری چیلنجوں سے کامیابی کیساتھ نمٹنے کی صلاحیت

  چندن واری سے بال تل تک روڑ بنانے کیلئے ڈی پی آر تیار:ایل جی منوج سنہا

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ سرینگر میں کامیاب G20 تقریب کے بعد “نیا کشمیر” تشکیل پا رہا ہے اور یہ برقرار رکھا کہ سیکورٹی فورسز وادی میں “کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں”۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا، “چیلنجز آتے ہیں لیکن اب ہم چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے قابل ہیں، پہلی بار جموں و کشمیر میں اتنی بڑی بین الاقوامی سطح کی تقریب (G20) کا انعقاد کیا گیا”۔ایل جی نے کہا، “جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے بھی بھرپور تعاون کیا”۔انہوں نے مزید کہا کہ “ایک نیا جموں و کشمیر تشکیل پا رہا ہے”۔ منوج سنہا نے بعد میں پرساد کم سووینئر کانٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کہا، “ایک یاتری نواس 51 کروڑ روپے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

 

 

آنے والے دنوں میں اسی طرح کے مزید چار بھون بنائے جائیں گے۔اس سے قبل مرکزی وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یاتری نواس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے پوجا کی۔یہ سہولیت جموں میں آئیل اینڈ نیچرل گیس کا رپوریشن لمٹیڈ ( او این جی سی ) کے سی ایس آر اقدام کے تحت 51 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یاتری نواس ہر برس 30,000 یاتریوں کے لئے رہائش فراہم کرنے میں مدد کرے گا اوربالخصوص کمزور طبقوں کے یاتریوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگا ۔ اِس سے ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گااور بغیر کسی رُکاوٹ کے تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ نئی سہولیت اَمرناتھ کی سالانہ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کے سفر کو بہت آسان بنائے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کے لئے سی ایس آر اقدامات کے تحت 4سے 5 مزید یاتری نواس کی منظوری کے لئے مرکزی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے چیئرمین او این جی سی ارون کمار سنگھ کا بھی شکریہ اَدا کیا اور جموں میں یاتری نواس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں او این جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھرپور تعاون کی سراہنا کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے عمل آوری ایجنسیوں اور تعمیراتی کام میں مصروف تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یاتری نواس کو روحانیت کے ایک اہم مرکز کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم عقیدت مندوں کی محفوظ اور بغیر پریشانی یاترا کے لئے رہائش ، ٹرانسپورٹیشن ، طبی اور بہتر رابطے سمیت سہولیات کو بڑھانے کے لئے زیادہ عزم اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف سے چند واڑی ۔ پنج ترنی ۔ سنگم ٹاپ ۔ بال تل سڑک کے لئے ڈی پی آر ایڈوانس مرحلے میں ہے ۔

 

 

اُنہوں نے کہا کہ مکمل ہونے پر یہ سڑک یاتریوں کوبہتر اور ہموار راستہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس 2015 ء سے اَب تک سب سے زیادہ 3.65 لاکھ یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔ گذشتہ برس 120 اِضافی بینک برانچیں شامل کی گئیں تاکہ یاتریوں کی رجسٹریشن کی سہولیت فراہم کی جاسکے اور اس برس ملک بھر میں 542 برانچوں سے رجسٹریشن کی سہولیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سال 2021 ء میں عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے آن لائن درشن ، ہَوَن اور پرساد کے اَقدامات کئے گئے ۔اِس کے علاوہ چندر کوٹ میں یاتری نواس جس کا اِفتتاح گزشتہ برس جون میں کیا گیا تھا جس میں تقریباً 50,000 عقیدت مند موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاتر ا ٹریک کی اَپ گریڈیشن کا کام جنگی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اِس برس مارچ میں برف ہٹانے کے بعد کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مواصلاتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے اہم کوششیں کر تے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاوروں ، سیل آن وہیلز ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے نصب کر رہے ہیں ۔ اِس کے علاوہ فوج سونہ مرگ سے پوتر گپھاتک آپٹیکل فائبر کیبل بچھا رہی ہے ۔یہ سکول آف پلاننگ اینڈ آر کیٹیکچر نئی دہلی کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا اور یاتری نواس 18 ماہ کی مدت کے اَندر مکمل ہونے کے لئے مقرر ہے۔