نہرو یووا کیندر نے پونچھ میں ضلعی سطح کا یووا سیشن منعقد کیا

حسین محتشم

پونچھ//نہرو یووا کیندر پونچھ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند نے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے نئے آڈیٹوریم میں ضلعی سطح کے یووا سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران ’امرتکال کے پنچ پران‘کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے جذبے کے تحت ’آزادی کا امرت مہوتسو”‘منانا اور ماہرین کی سرپرستی میں ملک کے نوجوان فنکاروں، مصنفین، فوٹوگرافروں اور خطیبوں کوایک مقام پر جمع کرنا تھا۔ واضح رہے کہ اسی طرح کے پروگرام ملک کے تمام 623 اضلاع میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نتن ہانگلو نے پروگرام کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ پروگرام میں پانچ مختلف ایونٹس/مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران نوجوان مضمون نویسی مقابلہ (شاعری)، ینگ آرٹسٹ کیمپ (پینٹنگ)، موبائل فوٹوگرافی مقابلہ، اعلانیہ مقابلہ، ثقافتی میلہ گروپ فوک ڈانس میں حصہ لیا۔انجینئر اشفاق چوہدری، وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے دیہی نوجوانوں کو نیشن بلڈنگ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر NYKS پونچھ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے فن اور ہنر کو اجاگر کریں۔

 

 

 

نازک شاہ، گلناز چوہان اور وکرانت شرما کے ساتھ ثقافتی میلے کے جیوری ممبران تھے، جبکہ ایس ڈی شرما، ایڈووکیٹ افتخار احمد بزمی اور مظفر احمد نے اعلانیہ مقابلہ کے شرکاء کو جج کیا۔اس دوران دوسو سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اختتامی اجلاس کی صدارت ملک زادہ شیراز الحق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کمشنر پونچھ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ضلع کے نوجوانوں کے لیے اپنے فن اور ہنر کے اظہار کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ NYKS نوجوانوں کو تعمیری کاموں میں شامل کرنے میں اچھا کام کر رہا ہے۔ اختتامی سیشن میں جیوری ممبران کو تعریفی اسناد اور تمام کیٹیگریز کے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشانات پیش کئے گئے۔صوفیہ کبیر نے مصوری میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ حسنین احمد کاظمی دوسرے اور معاویہ راشد تیسرے نمبر پر رہے۔موبائل فوٹوگرافی میں محمد عمران نے پہلی، رضوان احمد اور ندیم احمد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شاعری میں آنچل شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد عدنان میر اور عاشق حسین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ثقافتی میلے میں گورنمنٹ گجر اور بکروال گرلز ہاسٹل کی کلچرل ٹیم نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز پہاڑی ہاسٹل کی ٹیم نے دوسری اور شہید بھگت سنگھ کلچرل گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔