نوشہرہ میں پٹرول پمپوں کا معائینہ کیا گیا

رمیش کیسر
نوشہرہ //ضلع انتظامیہ راجوری کی ہدایت پر تحصیل سپلائی آفیسر نوشہرہ نے تین پٹرول پمپوں کا معائینہ کیا۔اس دوران آفیسر موصوف نے دیگر ملازمین کے ہمراہ سب ڈویژن میں نصب کئے گئے پمپوں کا تفصیلی معائینہ کیا جبکہ منتظمیں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت اور قاعدہ پر مکمل عمل کریں ۔انتظامیہ کے حکم کے تحت آفیسر موصوف کے دائر ے اختیار میں آنے والے پیٹرول پمپ جن میں مسافروں کے لئے بیت الخلاء ، پینے کے پانی کے انتظامات اور تیل کے معیار کا معائینہ کیا گیا ۔تحصیل سپلائی آفیسر نے بتایا کہ پمپوں پر تیل کے معیار کیساتھ ساتھ دیگر خدمات کا معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں ۔