نوشہرہ سب ڈسٹر کٹ ہسپتال کا حال کے حال کا ماہر ڈاکٹر تعینات نہیں ،مریض راجوری اور جموں دربدرENT

 رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرکاری ہسپتال میں ای این ٹی کا ماہر ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں مذکورہ شعبہ کا کوئی بھی ماہر ڈاکٹر تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں اور گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری سمیت دیگر کئی متعلقہ ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جموں وکشمیر حکومت سے مذکورہ شعبہ کے ڈاکٹر کی نوشہرہ ہسپتال میں تعیناتی کے سلسلہ میں مانگ کی جارہی ہے لیکن ابھی تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے مذکورہ شعبہ سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو دیگر علاقوں میں قائم سرکاری و نجی ہسپتالوں میں در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہے ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ سب ڈویژن ہسپتال ایک ایسی جگہ پر قائم ہے جہاں سے مریضوں کے پاس نجی اور سرکاری ہسپتالوں کا کو دوسرا متبادل ہی نہیں ہے ۔اگر مریضوں کو مذکورہ ہسپتال میں سہولیت نہیں ملتی توان کو جموں یا راجوری ریفرکیا جاتا ہے جو کہ کئی گھنٹوں کی مسافت پر ہیں ۔سب ڈویژن کی عوام نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ ہسپتال کیلئے مذکورہ اسامی کو منظور دی کر ڈاکٹر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔