نوجوان کھمبے سے گر کر لقمۂ اجل

نیوز ڈیسک

 

سرینگر //ہمہامہ بڈگام علاقے میں ایک نوجوان ٹی وی کیبل کی مرمت کرنے کے دوران کھمبے سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے رضوان گائوں کا شخص ٹیلی ویژن کیبل کی مرمت کر رہا تھا کہ کھمبے پر توازن کھونے کے بعد وہ زمین پر گر کر زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے مقصد کے لیے جے وی سی لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس کی شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار عمر 30 سال کے طور پر کی ہے۔