نعت پاکﷺ

مولا اس شہنشہ کا مجھ کو مدح خواں کر دے

جو کہ دشت و صحرا کو رشکِ گلستاں کر دے

اپنے دلبر اور میرے آقا کے تصدق میں

ملک کو مرے یارب پھر سے با اماں کردے

جسمِ پاک سے محروم روتے پیڑ کو بڑھ کر

دستِ شفقتِ آقا پل میں شادماں کر دے

یا تو مجھ کو توفیقِ مدحِ مصطفٰے دے رب

یا تو پھر سرے سے ہی مجھ کو بے زباں کر دے

جس طرف گزر جائے میرا رہبرِ اعظم

گلستاں کھلا دے اور پیدا کہکشاں کر دے

اپنی چشمِ اطہر سے تارے برسا برسا کر

کملی والے دھرتی کو مثل آسماں کر دے

رحمتِ نبی ہے یہ جو بچا ہوا ہوں میں

ورنہ دنیا تو پل میں مجھ کو رائیگاں کر دے

اے “ذکی” ہے با برکت نسبتِ نبی ایسی

جو گناہ گاروں کوخلد آشیاں کر دے

 

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

موبائل نمبر؛7007368108