نظام الدین کیانوی ؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر جموں کشمیر سے ہزاروںعقیدت مندوں کی دعائیہ مجلس میں شرکت

ارشاد احمد

بابا نگری( وانگت)// ولی کامل میاں نظام الدین کیانویؒ کا 126 واں سالانہ عرس خصوصی دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت ، جو پونچھ، راجوری، تھنہ منڈی،مینڈھر، درہال، کالاکوٹ، ڈوڈہ، ادہمپور، کھٹوعہ ،شوپیان، اوڑی ،اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع اور بیرون ریاست سے آئے تھے۔دو روزہ عرس میں قرآن خوانی، درودو اذکار، ختمات و معظمات اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ سجادہ نشین میاں الطافاختتامی خطاب میں کہا کہ “موجود وقت میں اسلامی تعلیمات پر چلنے سے ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کہ وہ منشیات سے دور رہیں کیونکہ منشیات کے عادی نوجوان نہ صرف اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں بلکہ وہ پورے خاندان کا وجود خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کو اولیاء اللہ کی صورت اور سیرت سے انسیت پیدا ہوجاتی ہے وہ اپنی ظاہری اور باطنی مشکلات کے حل کی خاطر رجوع کرتے ہیں۔اس موقع پر سجادہ نشین نے جموں کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔اس موقع پر دیگر علما کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ متعدد زائرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ بابانگری زیارت کے ساتھ نسل درنسل عقیدت رکھتے ہیں۔ جمعرات کو سالانہ عرس میں دسیوں ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی جو سینکڑوں گاڑیوں میں بابا نگری پہنچے۔8 جون کو عرس کے اختتامی دن رات بھر خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مختلف اسلامی اسکالرز اور مذہبی شخصیات نے اسلام اور بابا نظام الدین کیانیؒ کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ سجادہ نشین میاں الطاف احمد نے دعا کے ساتھ عرس کا اختتام کیا۔