نصب درجن کے قریب پنچایتوںکاپرائمری ہیلتھ سنٹر گھمبیر مغلاں عمارت کی چھت کے رسنے کا عمل شروع ،مریضوں کو پریشانی کا سامنا

 

پرویز خان

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے دور افتادہ علاقہ میں قائم کردہ پرائمری ہیلتھ سنٹر گھمبیر مغلاں کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوتی جارہی ہے جبکہ جہاں عمارت کے ارد گرد جہاں نکاسی نظام مفلوج ہے وہاں عمارت کی چھت بھی ٹپکنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہو چکی ہے ۔غور طلب ہے کہ سرحدی تحصیل کے پسماندہ دیہات میںنصب درجن کے قریب پنچایتوں کیلئے قائم واحد طبی ادارے کی عمارت کئی برس قبل تعمیر کی گئی تھی لیکن جہاں مکینوں کو دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں وہائیں اس عمارت کا حال بھی بے حال ہونا شروع ہوگیا ہے ۔

 

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی عمارت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کے پسماندہ علاقہ میں کئی پنچایتوں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہے لیکن عام لوگوں کو مذکورہ طبی سنٹر سے کوئی خاص مدد نہیں مل رہی ہے وہائیں انتظامیہ کی جانب سے عمارت کی دیکھ بھال اور دیگر سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔

 

عام لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمارت میں بجلی کا نظام انتہائی درہم برہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی حالت کو معیاری بنانے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایت جاری کی جائیں ۔