نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت کرکٹ میچ کھیلا گیا

حسین محتشم
پونچھ//راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی(آر ڈی سی اے) پونچھ کی جانب سے نشہ مکت بھارت مہم کو فروغ دینے کے لئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، اسپورٹس کونسل جے کے یو ٹی کی زیر نگرانی ایک کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ انچارج سپورٹس سٹیڈیم پونچھ بشیر احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جب کہ پٹواری محمد شفیق اور پٹواری کرمل شرما بطور مہمان اعزازی موجود رہے۔ اس میچ کے دوران آر ڈی سی اے کی سینئر ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 160 رنز بنائے اور آر ڈی سی اے کی جونیئر ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 145 رنز ہی بنا سکی۔ اس دوران انعاماتی تقریب منعقد کر کے جیتنے والی اور رنرز اپ ٹیمیوں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اس ایونٹ کی مجموعی نگرانی راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ کے ہیڈ اور کوچ پرویز ملک آفریدی نے کی۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اور عام طور پر عوام الناس کو منشیات سے دور رہنے اور اپنے بچوں کی پرورش پر گہری نظر رکھنا تھا۔