نروال بم دھماکے،مزید2گرفتار ، مجموعی تعداد ۔6  | پونچھ میں زنگ آلود مارٹر شل ناکارہ

نیوز ڈیسک
جموں//نروال دھماکوں کی تحقیقات کے دوران سنجوان جموں میں پولیس نے چھاپوں میں مزیددو افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کی خصوصی پارٹی نے سنجوان جموں علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بم دھماکے کرانے کے الزام میں مزید دو افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں اور اب تک ان بم دھماکے کرانے کے الزام میں پولیس نے 6 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں ۔آ ئی جی جموں نے ا س بات کی تصدیق کی کہ نروال جموں دھماکوں کی تحقیقات کاکا م شدو مد سے جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مزیدکئی گرفتاریاں عمل میںلائی گئی ہیں اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔ادھرسیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شام ایک پرانے زنگ آلود مارٹر گولے کو تباہ کر دیا ،جو پونچھ ضلع کے سرنکوٹ کے پھگلا گاؤں سے ملا تھا۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر پھگلا گاؤں کے لوگوں نے جنگل کے قریب کھیتوں میں ایک مشتبہ چیز پڑی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی ۔حکام نے بتایا کہ51 ملی میٹر کیٹیگری کے ایک پرانے زنگ آلود مارٹر گولے کو بعد میں تباہ کیا گیا۔