نا مکمل سروس ریکارڈ والے ملازمین جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی

 بلال فرقانی

 

سرینگر// حکومت نے ان سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ،جن ملازمین کے ترقیوں کے ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ سرکاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ’’ایسے ملازمین کے حوالے سے سروس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے، جن کے معاملات میں ابتدائی تقرری کے آرڈرز دستیاب ہیں، اور پروموشن آرڈر دستیاب نہیں ہیں،کیلئے کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی‘‘۔

 

انتظامی سطح پر کمیٹی کی کمان سپیشل سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری کو سونپی گئی ہیں جبکہ3رکنی کمیٹی میں ڈائریکٹر فائنانس ،فائنانشل ایڈوائزر یا چیف اکاونٹس آفیسر ہونگے جبکہ ضلع یا ڈائریکٹوریٹ سطح پر کمیٹی کی کمان متعلقہ محکمہ کے سربراہ یا ضلع ترقیاتی کمشنر سنبھالیں گے۔ کمیٹیاں ملازمین کی ترقیوں کی تصدیق سروس بک میں درج ان کے اندراجات کے مطابق ان کے پروموشن آرڈرز اور محکمہ وڈائریکٹوریٹ کے پاس دستیاب دیگر سروس ریکارڈ کی جانچ کریں گی۔کمیٹیاں اپنی سفارشات کے ساتھ انتظامی محکمے کو کیس بہ کیس کی بنیاد پر واضح وجوہات کے ساتھ رپورٹ پیش کریں گی، جہاں ترقیوں کے حوالے سے تضاد پایا جاتا ہے۔آرڈر کے مطابق تنخواہیں متعلقہ انتظامی سیکرٹری کی منظوری کے بعد ہی نکالی جائیں گی جن ملازمین کی ابتدائی تقرری کے آرڈر دستیاب ہیں اور ترقیاں ترتیب میں ہیں۔