نایاب نسل کے جانور رکھنے والا شہری گرفتار

یو این آئی
ریاض// سعودی عرب میں معدوم ہوجانے والے نایاب نسل کے 43 جانور رکھنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی ماحولیاتی فورس نے ریاض ریجن میں ایک مقامی شہری کو پرمٹ کے بغیر 43 جانور رکھنے پر حراست میں لیا ہے ۔اسپیشل فورس نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسے جانوروں کو نجی ملکیت میں رکھنا جن کی نسل معدوم ہو رہی ہو قابل سزا جرم ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پر 30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10 سال تک کی قید ہے ، دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے ۔