نئے قانون سے نیوزی لینڈ کے باشندوں کی ڈیجیٹل شناخت کا تحفظ

ویلنگٹن// نیوزی لینڈ کے باشندوں کے لیے ان کی ڈیجیٹل شناخت کو ا?سان اور محفوظ بنانے کے لیے جمعرات کو ایک نیا قانون منظور کیا گیا۔ڈیجیٹل اکانومی اور کمیونیکیشن منسٹر گینی اینڈرسن نے کہا کہ ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی سروسز ٹرسٹ فریم ورک بل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹمز پر بھروسہ کیا جائے، چاہے بینک اکاؤنٹ کھولنا ہو، میڈیکل ہسٹری شیئر کرنا ہو، آن لائن کاروبار کرنا ہو یا سرکاری خدمات کے لئے درخواست دینی ہو۔محترمہ اینڈرسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے باشندے اپنی شناخت کی معلومات پر کنٹرول چاہتے ہیں نیز کمپنیاں اور خدمات کے ذریعہ اس کا استعمال کیسے کیاجاتا ہے۔ یہ بل اسے آسان اور محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شناخت کے ماحول میں اس وقت ہم آہنگ معیارات کا فقدان ہے۔ اس نئے بل کے تحت محفوظ ڈیجیٹل شناختی خدمات کے التزام کے لئے ایک فریم ورک قائم کرے گا اور ڈیجیٹل شناخت ثابت کرنا آسان بنائے گا۔ (یو این آئی)