میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ کے فارمیسی کائونٹرکو14کروڑ کی آمدن دواسازی کے عالمی دن پر سکمز میں منعقدہ تقریب میں انکشاف 

A view of Sher-I-Kashmir Institute of Medical Sciences (SKIMS) at Soura in Srinagar on Saturday. Excelsior/ Mohd Amin War With Farhat Story

سرینگر//عالمی فارمیسی دن کے سلسلے میں  سکمز کی جانب سے صورہ سکمز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقعے پر کہا گیا کہ فارمیسی یعنی دواسازی طبی شعبہ میں ایک انقلابی اقدام تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو موثر ادویات فراہم ہوئی اور اس طرح سے فارمیسی کی وجہ سے روزانہ ہزاروں کی زندگیاں بچائی جارہی ہے ۔ عالمی فارمیسی ڈے(عالمی یوم دواسازی)کے حوالے سے صورہ سکمز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز کول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈین میڈیکل فکلٹی پروفیسر بشیر لاوے تقریب میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے ۔ یہ تقریب فارمیسی شعبہ کی جانب سے منعقد کی گئی جس کی صدارت چیف فارمسٹس ریحانہ بٹ نے کی ۔ اس موقعے پر فارمیسی سے جڑی اہم شخصیات اور ہسپتال فارمیسی ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ تقریب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی شعبے میں فارمیسی یعنی دواسازی ایک انقلابی قدم تھا جس کی بدولت علاج و معالجہ کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہیلتھ سیکٹر کی کامیابی کے پیچھے فارمیسی ہی ہے ۔انہوںنے اس دن کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ دواسازی کے دوران ادویات کے معیار اور مریضوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں  اور اس کیلئے غیر معیاری ادویات کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔اس دوران اعداوشمار پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سکمز کی جانب سے رواں برس اب تک فارمیسی کونٹروں سے 14کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس 2021میں سالانہ آمدن 12کروڑ روپے تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2012میں صرف 4کروڑ روپے فارمسٹی کونٹرو کی آمدن تھی جس میں گزشتہ دس برسوں میں دس 12کروڑ روپے سالانہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ دریں اثناورلڈ فارمسٹس دن کے موقعے پر نگوا سکمز کی جانب سے بھی اشتیاق بیگ کی صدارت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نگوا کے متعدد ممبران اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ ورلڈ فارمسٹس دن عمومی طور پر 25ستمبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے تاہم25ستمبر اتوار ہونے کی وجہ سے سکمز میں ہفتہ کو ہی اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔