میڈورہ خانقاہ ترال دور جدید میںبنیادی سہولیات سے محروم  | مقامی لوگوں مشکلات کا سامنا | حکام سے مداخلت کی اپیل

سید اعجاز
ترال//ترال میںمیڈورہ خانقاہ نامی گائوں میں اہم سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے ترک سکونت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔لوگوں نے بتایا ترال کے دور افتادہ علاقوں میںسرکار نے رابطہ سڑکوں کو تعمیر کیا گلی کوچوں میں ٹائلز بچھا کر انتہائی خوبصورت بنایا ہے جہاں اب گائوں کا تصور ہی نہیں رہا ہے ۔انہوں نے بتایا ان کا گائوں ترال اور اونتی پورہ کے بلکل قریب ہے تاہم یہ گائوں کسی دیہات کی شکل پیش کر رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا اس جدید دور میں یہاں کسی بھی مواصلاتی کمپنی نے اپنا ٹاور نصب نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ تو دور کی بات بلکہ یہاں کال کرنے کے لئے کسی اونچی جگہ کا تلاش کرنا پڑتا ہے اور شام ہوتے ہیں کسی کا کسی کے ساتھ رابط نہیں رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا گائوں کی گلی کوچوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اب یہاں انسان مجبوراً چلتا ہے انہوں نے کہا معمولی بارشوں یا برف باری کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا گائوں کا بجلی ٹرانفسار خراب ہوا اور پھر واپس آیا ہی نہیں ۔انہوں نے اے ڈی سی ترال ،اونتی پورہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اس اہم مسئلے کی طرف ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔