متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کا رخنہ نہ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی دوران متحدہ مجلس نے کہا کہ مجلس کے سرپرست میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق کو گزشتہ تین سال سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اُنہوں نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔