میجر جنرل گریش کالیا |  وجر ڈویژن کپوارہ کی کمان سنبھالی

نیوز ڈیسک

سرینگر// دفاعی ترجمان نے بتایا کہ میجر جنرل گریش کالیا نے بدھ کے روز میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر سے کپواڑہ میں واقع وجر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر باگ ڈور سنبھالی۔کپواڑہ میں قائم آرمی ڈویژن کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے جڑواں اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے تقریباً 300 کلومیٹر تک حفاظت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل آفیسر کے پاس شمال مشرقی اور جموں و کشمیر میں شدید انسداد بغاوت اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں خدمات انجام دینے کا وسیع آپریشنل تجربہ ہے۔سبکدوش ہونے والے میجر جنرل پینڈھارکر نے 5 دسمبر 2021 کو وجر ڈویژن کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ میجر جنرل پینڈھارکر دہلی منتقل ہو گئے ہیں۔