مونسپل کمیٹی کشتواڑ نے غیرقانونی تعمیر کو بند کیا

کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کی میونسپل حدود میں بغیر اجازت غیر قانونی طور ہورہے تعمیراتی کاموں کولیکر میونسپل کمیٹی نے سخت رویہ اختیار کر لیا ہے اور سنیچر کی شام دیر گئے ہسپتال چوک کے قریب ہورہے کام کو بند کردیا۔ میونسپل کمیٹی کے صدر سجاد احمد نجار نے میونسپل کمیٹی کے حدود میں عوام کو میونسپلٹی کی اجازت کے بغیر کام نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگراس طرح کا معاملہ سامنے آئے گا تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے لوگوں سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ کسی بھی کام کیلئے پہلے محکمہ سے رجوع کریں اور این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی تعمیراتی کام شروع کریں۔