مورتی وسرجن کے دوران حادثے ہریانہ ،بنگال ، راجستھان اور اُترپردیش میں 20 افرادہلاک

نئی د ہلی//دسہرہ تہوار کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سے پریشان کن خبریں سامنے آئی ہیں۔ مغربی بنگال اور راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران 13 لوگوں کی موت ہو گئی،فرید آباد میں سیوریج کی صفائی کے دوران 4 لوگوں کی موت ہو گئی، راجستھان کے اجمیر ضلع میں مورتی وسرجن کے دوران بارش کے پانی سے بھری ایک غیر قانونی کان میں ڈوب کر چھ افراد کی موت ہو گئی۔نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ واقعہ نصیرآباد صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں نندلا کا ہے، جہاں نوجوان مورتی وسرجن کرنے گیا تھا۔ ہریانہ کے فرید آباد میں کیو آر جی اسپتال میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والے چار صفائی کارکن ٹینک سے نکلنے والی گیس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشوں کو فائر بریگیڈ کی مدد سے نکال لیا گیا۔ تمام مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ فرید آباد پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔

 

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ‘‘مال ندی ’’ میں درگا مورتی ورسرجن کے دوران حادثہ میں اب تک 8افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔کم از کم 15افردا اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔بدھ کی رات درگا پوجا کی مورتی وسرجن کرنے کے لئے مال ندی کے قریب جمع ہوگئے تاہم 8.30بجے ندی میں طغیانی آگئی اور دیکھتے دیکھتے 20سے 25افراد ندی میں بہہ گئے ۔باقی افراد محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام پہنچ گئے ۔ جلپائی گڑی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مومیتا گودارا بوس نے بتایا کہ رات تک دریا سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ اترپردیش کے ضلع جونپور میں مورتی وسرجن کے دوران دو الگ الگ مقامات پر پیش آئے حادثات میں دو افراد کی موت ہوگئی۔رامپور تھانہ علاقے کے اسوا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے 20سالہ نوجوان کی موت ہوگئی وہیں برسٹھی تھانہ علاقے کے پلکتھوا گاؤں میں مورتی وسرجن کے دوران میں تالاب میں ڈوب گیا۔پولیس کے مطابق ضلع میں برسٹھی تھانہ علاقے کے پلکتھوا گاؤں باشندہ سنگرام گوتم نے اپنے گھر میں ماں۔ درگا کی مورتی لگائی تھی۔