منڈی میں رولر سپورٹس میلے کا اہتمام | ساوجیاں میں عوامی آگاہی پروگرام منعقد

عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے منڈی میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت رولر میلہ اور ساوجیاں میں کلچرل اور عوامی آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس دوران سکولی بچوں سمیت تحصیل کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے مختلف قسم کے کھیل مقابلوں میں حصہ لیا ۔اس موقعہ پر والی بال ،کھو کھو، رسا کھینچائی، دوڑ اور ڈبیٹ کمپٹیشن کروایا گیا۔ میلے کے دوران ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں منڈی تحصیل کے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے منڈی میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کر کے یہاں کے بچوں اور نوجوانوں کو کھیل کود کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کی بدولت نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ تقریب سے ایس ایچ آؤ منڈی مختار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ پولیس نے ایس ایس پی پونچھ کی نگرانی میں سویک ایکشن پروگرام کے تحت اس رولر میل کا اہتمام کیا جس کا مقصد کھیل کود کے ذریعہ یہاں کے نوجوانوں کو نشے سے اور سماج دوسری برائیوں سے دور رکھا نا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈی رولر سپورٹس میلے کے دوران سکولی طلباء و طالبات اور منڈی کے نوجوانوں نے جس جوش وجزبے کے ساتھ حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے ۔اس موقعہ پر میلے میں جیتنے اور ہارنے والے تمام کھلاڑیوں میں تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل اسلامیہ سکول منڈی سرپنچ راج پورہ ،فاروق احمد عبد احد بٹ اور سرندر سنگھ کے ہاتھوں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ دریں اثنا ساوجیاں میں بھی سویک ایکشن پروگرام کے تحت ہی کلچرل پروگرام اور عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پرنسپل ہائر سکنڈری سکول ساوجیاں انور خان مہمان خصوصی رہے۔