منجا کوٹ میں محکمہ مال کی مہم مسلسل جاری  | 33کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل میں محکمہ مال کی جانب سے تحصیلدار منجا کوٹ کی قیادت میں سرکاری اراضی کو خالی کروانے کیلئے مہم مسلسل جاری ہے ۔اس مہم کے تحت محکمہ کی جانب سے تحصیل کے سرحدی علاقہ راجدھانی اور پنجگرائیں علاقوں میں سڑک کنارے اور دیگر مقامات پر 33کنال سرکاری اراضی کو باز یاب کروالیا ۔اس مہم میں تحصیلدار منجا کوٹ کیساتھ ساتھ نائب تحصیلدار ،محکمہ مال کے دیگر ملازمین اور علاقہ کے معززین بھی موجود تھے ۔تحصیلدار منجا کوٹ نے مقامی لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری اراضی پر قبضہ نہ کریں جبکہ ایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔