ملی ٹینسی کیس ۔2نظر بند افراد کے گھروں پرکولگام میں چھاپے

نیوز ڈیسک

سرینگر//ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے (ایس آئی یو)نے پیر کے روز کولگام کے بمرٹھ گائوں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران قابل اعتراض موا د کو برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ(ایس آئی یو) نے کولگام کے بمرٹھ گائوں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے، جو ایک استانی رجنی بالا کے قتل کے متعلق درج کیس زیر نمبر 49/2022 میں ملوث ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات، ڈیجیٹل مواد وغیرہ کو برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ تلاشیاں دیگر دہشت گردی جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید شواہد اکھٹے کرنے کے لئے لی گئیں۔اس کے علاوہ چھاپہ ماری دہشت گرد کے ساتھیوں اور حامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا مقصود ہے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ملزمان اس وقت سینٹرل جیل کورٹ بلوال میں نظر بند ہیں۔