ملی ٹینسی فنڈنگ ۔ 86مقامات پر 124 جائیدادیں ضبط

 نیوز ڈیسک

سرینگر//ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی حکومت کی پالیسی کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی   اور جموں و کشمیر پولیس کے ایگزیکٹو ونگ نے 124 جائیدادوں اور زمینوں کو ضبط کرکے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف قانونی ڈھانچہ کو وسیع کیا ہے۔

 

 

عمارتیں، جموں و کشمیر میں 86 مقامات پر واقع ہیں۔دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کے دوران یہ جائیدادیں یا تو ملی ٹینسی سے حاصل ہونے والی آمدنی یا ایسی سرگرمیوں میں استعمال کی گئی ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینا ہے۔غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے)کی دفعہ 8 اور سیکشن 25 کی دفعات کے تحت، ایس آئی اے اور پولیس کے ایگزیکٹو ونگ نے نامزد مجاز حکام کے احکامات کے بعد، متعلقہ عدالتوں کے ذریعہ، ان جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ان میں سے تقریباً 77 جائیدادیں جماعت اسلامی کی ہیں، جنہیں UAPA کی دفعہ 08 کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 17/2019 U/S 10، 11 اور 13 UA (P) ایکٹ کے تحت تھانہ بٹہ مالو میں کیس درج کیا گیا ہے۔SIA کی طرف سے تحقیقات دہشت گردی کے خلاف مضبوط عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے سپورٹ سسٹم کو ختم کرنے کے لیے، قانون کے مطابق کارروائی کے بعد کی گئی ہے۔