ملک میں 15,815 کیسز | مزید 68ہلاکتیں

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں تقریباً 16,000 نئے کووِڈ کیسز اور 68 اموات کی اطلاع ملی۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 4,271 کم ہو کر 1,19,264 ہو گئے۔اعداد و شمار کے مطابق، نئے 15,815 کورونا وائرس انفیکشن اور 68 اموات نے مجموعی اعداد و شمار کو 4,42,39,372 کیسز اور 5,26,996 اموات تک پہنچا دیا۔ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 207.71 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔