ملک میں تیز رفتار ترقی کیلئے پرعزم:مودی ہماچل میں3650کروڑ روپے کے ایمز، ہائیڈرو انجینئرنگ کالج اور دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح

بلاس پور//یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کوہماچل پردیش میں ایمس بلاس پور اور ہائیڈرو انجینئرنگ کالج بندلہ کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدی میڈیکل ڈیوائس پارک اور بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت پنجور تا نالہ گڑھ کے درمیان تعمیر ہونے والی 31 کلومیٹر طویل چار لین والی قومی شاہراہ کا ورچوئل سنگ بنیاد بھی بلاس پور سے ہی رکھا۔مسٹر مودی نے 3,650 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا تحفہ بھی دیا۔ 1,470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائے گئے ایمس کا افتتاح کیا۔ اس اسپتال کا سنگ بنیاد مسٹر مودی نے سال 2017 میں رکھا تھا۔ مودی نے 1,611 کروڑ روپے کے دیگر کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ قبل ازیں مسٹر مودی نے ایمس کے نقشے پر موجود ہر بلاک کے بارے میں معلومات لی۔ ایمس کے عہدیداروں نے مسٹر مودی کو تمام سہولیات سے واقف کرایا۔ مسٹر مودی نے سی بلاک میں ڈائگنوسٹک سنٹر کا معائنہ کیا۔ مسٹر نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر ایمس سے لوہنو کے لیے روانہ ہوگیا۔تھوڑی ہی دیر میں مسٹر نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر لہنو میدان میں اترا۔ ڈھول بجا کر مودی کا استقبال کیا گیا۔ مسٹر مودی کے آتے ہی لوہنو میدان ‘جئے شری رام’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی لہنو میدان میں جلسہ عام کر کے انتخابی شنکھ بجائیں گے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ بلک ڈرگ پارک میں صرف تین ریاستیں ہیں اور اس میں ہماچل کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ہماچل بہادروں کی سرزمین ہے ، میں نے یہاں کی روٹی کھائی ہے ، مجھے یہاں کا قرض چکانا ہے ۔ آج میڈیکل ٹورازم کا دور ہے ۔ ہماچل میں طبی سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔ جب لوگ بیرون ملک سے علاج کے لیے ہماچل آئیں گے تو صحت مند ہو کر جائیں گے اور یہاں کی خوبصورت وادیاں بھی دیکھیں گے ۔ ہماچل کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہے ۔