ملک بھر میںاین آئی اے کےچھاپے جاری | پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے متعدد کارکن گرفتار

نئی دہلی//یو این آئی// نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) اور پولیس نے منگل کو پورے ملک میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔کل صبح این آئی اے نے دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت آٹھ ریاستوں میں واقع پی پی آئی کے احاطے پر چھاپے مارے ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے مختلف مقامات سے پی ایف آئی کے کئی ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں شاہین باغ میں نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایف آئی کے 170 سے زائد ارکان کو 8 ریاستوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی کے جامعہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔دہلی پولیس نے تقریباً 30 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دیر رات، دہلی کے مختلف مقامات پر پی ایف آئی کے چھاپوں کے بعد 30 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شائع خبر کے مطابق اسپیشل سیل کے اے سی پی سطح کے افسران کنٹرول روم میں موجود تھے۔ جبکہ اسپیشل سیل کے 100 کے قریب اہلکار گراؤنڈ پر موجود تھے۔ چھاپے میں مقامی پولیس، اسپیشل سیل اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ شاہین باغ، جامعہ سمیت کئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء￿ کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ واضح رہے 19 ستمبر سے 17 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ جامعہ کے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس کے اندر یا باہر گروپس میں جمع نہ ہوں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو یونیورسٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔آخری اطلاعات ملنے تک چھاپہ کی کارروائی جاری تھی۔ دہلی کے روہنی میں چھاپے مارے گئے ۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔22 ستمبر کو این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ملک کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ ارکان کو گرفتار کیا۔