ملالہ یوسف زئی جوائے لینڈ کی ایگزیکٹو پروڈیسر بن گئیں

لندن //حال ہی میں فلم پروڈکشن میں قدم رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما و پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ’آسکر‘ کے لیے نامزد کی گئی عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئیں۔’جوائے لینڈ‘ کو اگرچہ پاکستان میں تاحال ریلیز نہیں کیا گیا مگر اسے کانز اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے اور اسے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔’جوائے لینڈ‘ کو عالمی فلم فیسٹیولز میں پیش کیے جانے اور اسے آسکر کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد ملالہ یوسف زئی اس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بنی ہیں۔شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں فلموں اور ڈراموں کی پروڈکشن شروع کی تھی اور اب انہوں نے آسکر کے لیے منتخب پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے جوائے لینڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جوائے لینڈ کے ذریعے پاکستانی ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا۔ملالہ یوسف زئی کے فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے کے حوالے سے اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی شوبز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نہایت خوش ہیں کہ ملالہ یوسف زئی جوائے لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، کل یہ فلم لندن فلم کا پر فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔