معذوروں کا عالمی دن شوپیاں میں کرکٹ میچ کا انعقاد

شوپیان//معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر، محکمہ سماجی بہبود، شوپیاں نے ضلع انتظامیہ شوپیاں کے تعاون سے کل یہاں سپورٹس سٹیڈیم بٹ پورہ میں معذور افراد کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔یہ میچ معذور افراد کی جانب سے معاشرے میں دیے گئے تعاون کے احترام اور انہیں زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔میچ کا افتتاح ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر شوپیاں شوکت احمد نے کیا۔ایپل ٹاؤن کرکٹ ٹیم اور کرکٹ ٹیم پلوامہ کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کا نتیجہ ایپل ٹاؤن کرکٹ ٹیم شوپیان کے حق میں آیا۔فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں اور تمام کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شوپیاں نے سرٹیفکیٹ اور یونیفارم سے نوازا۔