معاملہ اسمبلی انتخابات کا|| حتمی انتخابی فہرستیں شائع قریباً 8لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ،5ماہ تک جاری عمل اختتام پذیر

نیوز ڈیسک

جموں//جموںوکشمیرمیں حد بندی کی مشق کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن آف اِنڈیانے 10جموںوکشمیر میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن کا حکم دیاجس میں یکم ؍ اکتوبر 2022ء کو لیفائنگ تاریخ رکھا گیا۔کمیشن کی طرف سے مطلع کردہ شیڈول کے مطابق ڈرافٹ رولز15؍ ستمبر 2022ء کو شائع کئے گئے تھے ۔ڈرافٹ رول میں 613 نئے پولنگ سٹیشنوں کا اِضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر یوٹی کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی کُل تعداد 11,370 ہوگئی۔ڈرافٹ اِنتخابی فہرستوں پر کُل ووٹروں کی تعداد 75,86,899 تھی جن میں سے 39,48,525 مرد رائے دہندگان ،36,38,262 خواتین رائے دہندگان او ر112تھرڈ جنڈرالیکٹر تھے۔ کُل 39,192 رائے دہندگان کو پی ڈبلیو ڈی اور 1,226 کو الیکٹر کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔ اِنتخابی فہرست میں فوٹو کی کوریج حتمی اشاعت 2019ء میں 96.81فیصد کے مقابلے میں 99.99فیصد رہی ۔ مردم شماری کے صنفی تناسب 914 کے مقابلے میں مسودہ اِنتخابی فہرست کا صنفی تناسب 921تھا۔ تخمینہ شدہ آبادی کے مطابق مسودہ انتخابی فہرست کا اِنتخابی آبادی کا تناسب 0.52 تھا۔چیف الیکشن کمشنر شری راجیو کمار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے نوجوان ووٹروں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات بشمول جسمانی طور خاص اَفراد ، تیسری جنس ، خواتین کی رجسٹریشن پر زور دیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔دعوے اور اعتراضات 15؍ ستمبر 2022ء سے 25؍ اکتوبر 2022ء تک یعنی 40دِن کی مدت کے لئے قبول کئے گئے ۔ اِس کے بعد تمام دعوئوں او راعتراضات کو نمٹانے کے لئے 10نومبر 2022ء تک 15دِن کا وقت دیا گیا۔اِس مدت کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں اِنتخابی فہرستوں میں ناموں کی شمولیت کے لئے فارم 6 سے ریکارڈ 11,40,768 دعوے موصول ہوئے۔ اِن میں سے 11,28,672 دعوے قبول کئے گئے اور صرف 12,096 دعوے مسترد ہوئے۔ اِس میں 18سے 19برس عمر تک کے گروپ میں شمولیت کے 3,01,961 دعوے شامل تھے۔ ڈیلیٹ کی کُل 4,12,157 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35,82,22کو قبول اور 53,935 مسترد کی گئیں۔اِس کے نتیجے میں حتمی اِنتخابی فہرست میں 7,72,872 ووٹروں کا خالص اِضافہ ہو ا یعنی ڈرافٹ رول کے مقابلے میں رجسٹرڈ ووٹروں کا 10.19فیصد خالص اِضافہ ہو اہے۔حتمی اِنتخابی فہرستوں میں کل 83,59,771 رائے دہندگان ہیں جن میں سے 42,91,687 مرد، 184 تیسری جنس اور 40,67,900 خواتین ہیں ۔ اِس سپیشل سمری رویژن کے دوران الیکٹر آبادی کا تناسب 0.52 سے بڑھ کر 0.58 ہو گیا ہے ۔حتمی اِنتخابی فہرست کا صنفی تناسب 921سے بڑھ کر 948 ہو گیا ہے۔یہ جموںوکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار تھا کہ ایک ہی ایس ایس آر مدت میں زائد اَز 11لاکھ نام شامل کئے گئے۔مجموعی طورپر 7,72,872 ووٹروں کا خالص اِضافہ یعنی 10فیصد سے زیادہ ڈرافٹ الیکٹرز ایک سنگ میل ہے کیوں کہ اِنتخابی سال میں بھی ایس ایس آرز کی تعداد 2لاکھ سے کم تھی۔صنفی تناسب میں 27پوائنٹس کا غیر معمولی اِضافہ ہوا ہے اور یہ 948ہے جو جموںوکشمیر یوٹی کی مردم شماری کے صنفی تناسب سے بہت زیادہ ہے ۔ مجموعی طور پر الیکٹر پاپولیشن ریشو میں 6فیصد اِضافہ ہوا ہے جس سے یہ 52فیصد سے 58فیصد ہوگیا ہے ۔اِنتخابی فہرست میں فوٹو کوریج 99.99 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِنتخابی فہرست میں صحیح فوٹو کے بغیر کسی نئے اِندراج کی اِجازت نہیں ہے ۔ حتمی اِنتخابی فہرست میں 57,253 نشان زد پی ڈبلیو ڈی ووٹرہیں جو ڈرافٹ رول کے مقابلے میں 46فیصد زیادہ ہے۔اگرچہ سپیشل سمری رویژن ۔2022، 25؍ نومبر 2022ء کو جموںوکشمیر یوٹی میں حتمی اِنتخابی فہرستوں کی اشاعت کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا تاہم مسلسل اَپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رہے گا اور کوئی بھی اہل شہری جو اِنتخابی فہرست سے باہر رہ گیا ہے وہ درخواست دے سکتا ہے۔رجسٹریشن کے طریقے یعنی آن لائن اگرچہ این وِی ایس پی پورٹل ، ووٹرہیلپ لائن اے پی پی ، ووٹر پورٹل یا آف لائن متعلقہ اِی آر او کو درخواست دے سکتے ہیں۔کمیشن کی اِنتخابی اِصلاحات کے حصے کے طورپر کوالیفائنگ کی تاریخ 31 ؍دسمبر 2022 ء کے بعد یکم جنوری 2023 ء تک اپ ڈیٹ ہو جائے گی جس سے ان تمام نوجوان شہریوں کے لئے رجسٹریشن کی راہ ہموارہو جائے گی جنہوں نے یکم اکتوبر 2022 ء سے یکم جنوری 2023 ء کے درمیان 18 سال کی عمر پوری کی ہے ۔