مسجد نبوی ﷺ:ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر

مدینہ منورہ؍سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔سعودی حکام کے مطابق وہاں ٹھہرنے کا وقت 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنۃ کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔حج سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنۃ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7منٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ریاض الجنۃ کی لمبائی 22 میٹرز اور چوڑائی 15 میٹرز ہے۔ زائرین ریاض الجنۃ میں دو رکعت نفل پڑھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔