مزید خبریں

جی ایم سی پرنسپل کی کرسی 8ماہ سے خالی
سمت بھارگو
راجوری//جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری گزشتہ 8 مہینوں سے بے سربراہ پڑا ہے کیونکہ کالج کے پرنسپل کا عہدہ خالی پڑا ہے۔حکام کے مطابق اس عہدے پر سابقہ مستقل پرنسپل 31 دسمبر 2021 کو ریٹائر ہوئے جس کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہے اور کوئی مستقل پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے 4 مہینوں کیلئے میڈیکل کالج کے ایک سینئر فیکلٹی ممبر کو انستھیزیا کے شعبہ سے عبوری پرنسپل کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جو ریٹائر ہو گئے تھے جس کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل عہدے کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ کالج میں گزشتہ 8 ماہ سے پرنسپل کی کرسی خالی پڑی ہے اور اضافی چارج اور پرنسپل کی دیکھ بھال کے ذریعے معاملات چلائے جارہے ہیں۔

مینڈھر میں بھاجپاکارکنوں کی ریلی
جاوید اقبال
مینڈھر // مینڈھر میں بھاجپا کارکنوں نے سابقہ ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں ایک ریلی کا اہتمام کیا ۔ہر گھر ترنگا کے عنوان سے نکالی جانے والی ریلی کا اصل مقصد لوگوں کو ملکی کی 75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر گھروں میں ترنگا لہرانے کے سلسلہ میں شروع کردی مہم کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔اس ریلی میں پارٹی کے درجنوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔بھاجپا سنیئر لیڈر و سابقہ ایم ایل سی نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں شروع کردہ ترنگا ریلی کے سلسلہ میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کیا جائے تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔

 

پرنائی پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لیاگیا
جاوید اقبال
مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر نے دیگر آفیسران کے ہمراہ بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں پرنائی پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لیا ۔آفیسر موصوف نے اپنے دورے کے دوران پروجیکٹ منتظمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلدازجلد مذکورہ کام کو ختم کرنے کی کوشش کریں جبکہ انہوں نے کہاکہ ناڑ میں پروجیکٹ کے حصے پر جلدازجلد کام شروع کیا جائے ۔ایس ڈی ایم نے کئی گھنٹوں تک جاری کام کا تفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ منتظمین کو ضروری ہدایت بھی جاری کیں ۔

جموں پونچھ ریلوئے لائن
علاقہ کو دیگر حصوں کیساتھ جوڑاجائے :شہزاد ملک
جاوید اقبال
مینڈھر // جموں و کشمیر بارڈر ڈیولپمنٹ کانفرنس (جے کے بی اے ڈی سی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی باشندوں کی فلاح و بہبود کے لئے دونوں سرحدی اضلاع کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں کیساتھ جوڑا جائے ۔یہاں جاری ایک بیان میں تنظیم کے چیئر مین ڈاکٹر شہزاد ملک نے کہاکہ انہوں نے 08/اگست/2022 کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں ہندوستان کے 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور انہیں راجوری کے جڑواں اضلاع کے لوگوں کی طرف سے محسوس کی گئی مایوسی سے آگاہ کیا ہے۔موصوف نے بتایا کہ انہوں نے خط میںوزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ اس پروجیکٹ کو بحال کریں کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے انتہائی مطلوبہ اور ضروری منصوبہ ہے۔اس دورا ن موصوف نے کہاکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے مذکورہ پروجیکٹ انتہائی ضروری ہے تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں لئے گئے فیصلے کے بعد لوگوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں ریلوے بورڈ نے جموں پونچھ ریلوے پروجیکٹ کو ‘مالی طور پر ناقابل عمل’ قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کی اپنی منظوری کی تصدیق کی ہے۔

 

کلوٹ بند ہونے سے پمروٹ سڑک متاثر
بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکوٹ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے پمروٹ علاقہ میں جانے والی سڑک کا ایک کلوٹ بند ہوگیا جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک کیساتھ ساتھ ایک رابطہ پل کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔مقامی مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی تباہ کن بارش سے بھی ایسی ہی صورت حال پیدا ہوئی تھی لیکن محکمہ کو خبر کرنے کے باوجود بھی انھوں نے آب نکاس اور کلوٹ پر دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وہیں گزشتہ شب ہوئی بارش نے کلوٹ بند ہونے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا اور پل کے قریب والے علاقے میں پانی رہائشی گھروں میں داخل ہو گیا ۔لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی مرتبہ اطلاعات پہنچانے کے باوجود بھی محکمہ کی جانب سے کوئی دھیان نہیں دیاجارہاہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو نکاسی نظام بحال کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ۔

 

میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی نے ہر گھر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// آزادی کا امرت مہااتسو پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ تھنہ منڈی کے اشتراک سے ہر گھر ترنگا ریلی نکالی کا انعقاد کیاجس میں میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلروں اور وارڈ ممبروں کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ، ایس ایچ او تھنہ منڈی محمد شوکت، ای او قاسم چوہدری، انچارج سنٹری انسپکٹر حاجی محمد بشیر چوہدری۔ منڈل پردھان عبدالغنی شال، کونسلر مشتاق احمد ٹھاکر، کونسلر حاجی عبدالحمید، محمد یونس خان نائب صدر بیوپار منڈل تھنہ منڈی اور میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے تمام ملازمین کے علاوہ تحصیل انتظامیہ ، سول سوسائیٹی اور سیاسی و سماجی ورکروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں ، معزیز شہریوں اور دیگر کئی لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے کہا کہ جشن آزادی کے اس مبارک موقع پر ہر شہری کو اپنے اپنے گھر کی چھت، تمام سرکاری نیم سرکاری و پرائیویٹ اداروں، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے ساتھ لائبریریوں اور صحافیوں کے دفتروں وغیرہ کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے گھروں پر پرچم لہرانا ہوگا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے چلائی گئی ہر گھر ترنگا مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اندر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں اورفرقہ وارانہ رویے اور قوم پرستی سے دور رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے اور ملک سے محبت کے جذبے کو عام کرنے کیلئے پورے ملک کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی اس طرح کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جاری کردہ ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جناب میر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 13 اور 14 اگست کو تھنہ منڈی اور مضافات میں ہر گھر ترنگا لہرایا جائے جس کے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

پونچھ میں تلاشی مہم چلائی گئی
حسین محتشم
پونچھ//خطہ پیر پنچال کے راجوری ضلع کے درہال علاقہ میں عسکریت پسندانہ حملے کے بعد ضلع پولیس پونچھ اور دیگر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی جانب سے ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پونچھ نے اعلیٰ پیر اور پرانی پونچھ ہتھیاروں سے لیس حفاظتی املوک کے اہلکاروں نے گشت کیا۔اس دوران حفاظتی عملے نے مختلف گھروں میں تلاشی بھی لی اور پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نپٹا جا سکے۔واضح رہے کہ راجوری کے درمیان والا کام ہے عسکریت پسندوں کی طرف سے آرمی کیمپ پر فدائین کے حملہ جس میں عسکریت پسندو کے علاوہ کئی فوجی اہلکار بھی موت کاشکاہو گئے تھے کے فوری بعد یہ آپریشن چلایاگیا تاکہ رکشا بندھن تہوار اور 15 اگست کے دوران پونچھ میں اس طرح کی کاروائی نہ ہو۔ یہ سرچ آپریشن منیش کمار شرما ڈی ایس پی آپریشن پونچھ کی قیادت میں اور اور مجموعی طور پرایس ایس پی پونچھ کی مکمل نگرانی میں چلایا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر سخی محمد انتقال کر گئے
کئی سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس
حسین محتشم
پونچھ//کچھ لوگ گمنامی میں ایسا نام پیدا کرجاتے ہیں کہ دنیا انہیں یاد رکھے یا نہ رکھے مگر ان کے کاموں کی وجہ سے وہ بھلا نہیں بھولے جاتے ایسے لوگوں میں سے ایک ڈاکٹر سخی محمد جن کا آبائی گائوں منگناڑ ہے لیکن کچھ سالوں پہلے انہوں نے کھنیتر میں رہائش حاصل کی تھی، کے انتقال پر سعید احمد حبیب نائب مہتمم جامعہ ضیاء العلوم پونچھ نے اظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنے فن کے ماہر اور شرافت و دیانت کی علامت تھے وہ ایسی شخصیت جن کے جانے کا غم ہر اس کو ہے جو مرحوم موصوف سے تھوڑی بھی شناسائی رکھتا ہوگا۔انہوں نے کہا اخلاق محبت اور مروت جیسی شاندار صفات سے بھر پور ڈاکٹر صاحب ہم سے جدا ہوگئے شرافت کی اعلی اقدار کی حامل اس شخصیت کی اولاد بھی اپنی شرافت اور سادگی کی وجہ سے ہر دل عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مریم کے تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ پاک سے ان بچوں کو سلامتی اور عافیت کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کی بال بال مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے ۔

محرم الحرام میں بھر پور تعاون
انجمن جعفریہ نے انتظامیہ و سیول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا
حسین محتشم
پونچھ//حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسینؑ کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے اور شہدائے کربلا جنہوں نے اسلام کی حقیقی/ خالص تعلیمات کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پوری دنیا میں عاشورہ کے جلوس بڑے جوش و خروش کے ساتھ نکالے گئے۔ اس سلسلے میں انجمن جعفریہ پونچھ جو کہ ایک سماجی مذہبی تنظیم ہے ،کے زیراہتمام تکیہ سید پہلوان شاہ سے ایک جلوس نکالا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پونچھ پر اختتام پذیر ہوا۔ پونچھ شہر میں سیکولرازم کی اقدار کو ظاہر کرتے ہوئے بلا تفریق ذات پات، رنگ، علاقہ اور مذہب کے تمام طبقوں کے لوگوں نے جلوس میں شرکت کی اور شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت کی مجموعی نگرانی میں سول انتظامیہ نے عشرہ محرم کے دوران زبردست کام کیا ہے جبکہ حفاظتی انتظامات کی ذاتی طور پر ڈی آئی جی پونچھ راجوری رینج حسیب مغل نے نگرانی کی۔ایس ایس پی پونچھ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران سی آئی ایس ایف، سی آر پی، ٹریفک پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ سول سوسائٹی اور مذہبی تنظیم جیسے سناتم دھرم سبھا پونچھ، گرودوارہ پربندک کمیٹی پونچھ، بابا رام داس سیوا سوسائٹی پونچھ اور مختلف مسلم تنظیموں نے جلوس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ انجمن جعفریہ پونچھ ان تمام افراد کا، تنظیموں کا، سول انتظامیہ، سیکورٹی ایجنسیوں، سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے جلوس میں شرکت کی۔

اپنی پارٹی ضلع صدر کا سرنکوٹ دورہ
حسین محتشم
پونچھ//حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران سرنکوٹ و اس کے نشیبی محلہ و موہڑہ جات میں بادل پھٹنے کی وجہ سے بھاری تباہی ہوئی تھی جبکہ نکاسی نظام کے مفلوج ہونے کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے نے سرنکوٹ کا دورہ کیا ۔غور طلب ہے کہ اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمدتانترے پہلے بھی کئی بار وہاں جاکر مشاہدہ کر کے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ اس بازار اور متصل محلہ جات کا ڈرینج سسٹم بحال کیا جائے اور متاثرین کے حق میں ریلیف منظور کی جائے تاکہ ان لوگوں کے نقصان کی بھرپائی ہو سکے تاہم ابھی تک کوئی خاطر خواہ نتائج دیکھنے کو نہ ملے جس کے بعد ایک بار پھر تانترے نے آپنی پارٹی کے سنیئرلیڈران و ورکران کے ہمراہ سرنکوٹ کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ پارٹی کے ضلع صدر (رورل ) بشیر احمد خاکی، جنرل سیکریٹری ضلع سردار سورجن سنگھ اور بلاک صدر ایس ٹی سیل پونچھ چوہدری جاوید کھاری موجود تھے ۔اس دوران انہوں نے متاثرین سے ملاقات کر کے یقین دہانی کروائی کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کر یں گے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے ۔

 

پونچھ میں یوم آزادی 2022 کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا
پونچھ// ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر، عبدالستار نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں یوم آزادی 2022 کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جن افسران نے شرکت کی ان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین، ڈی ایف او سریش منڈا، جنرل منیجر ڈی آئی سی، ڈاکٹر ذاکر حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیوظہیر احمد کیفی، سی ای او پی ڈی اے ڈاکٹر تنویر خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ عابد حسین شاہ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ، پروفیسر مسرت حسین شاہ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز احمد(تحصیلدار)، جہانگیر حسین، کمنٹیٹرپردیپ کھنہ، سی ای او ایجوکیشن بشمبر داس، تحصیلدار۔ حویلیاں، انجم بشیر خان خٹک، دیصو، ڈی وا ایس ایس او محمد قاسم، ایکس ای این پی ڈی ڈی پونچھ ارشاد حسین، ایکس ای این پی ایچ ای منیر حسین، سی ای او بلدیہ مشتاق حسین اور دیگران نے شرکت کی۔ اے ڈی ڈی سی نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے ضروری تیاریوں، حفاظتی انتظامات، بیریکیڈنگ، ڈیکوریشن، فالٹ فری پبلک ایڈریس سسٹم، بیٹھنے کا انتظام، فائر سیفٹی کے انتظامات، ثقافتی پروگرام، پریڈ کی تیاریوں وغیرہ کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامات بروقت کریں تاکہ ہمارا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور دستے کی جانب سے مارچ پاسٹ کی سلامی لی جائے گی۔ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی نے مرکزی پنڈال کے اندر اور اطراف میں سخت سیکورٹی کے لیے کہا۔ اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو پنڈال کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے پنڈال میں صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کی بھی ہدایت کی۔ ایس ڈی ایمز کو ہدایت دی گئی کہ وہ بلاک/تحصیل سطح پر اسی طرح کے انتظامات کریں۔ اے ڈی سی نے پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ دن پر بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بتایا گیا کہ فل ڈریس ریہرسل 13 اگست کو ہو گی۔ محکمہ اطلاعات سے کہا گیا کہ وہ فالٹ فری پبلک ایڈریس سسٹم اور تقریب کی میڈیا کوریج کا انتظام کرے اور اے ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ جشن کا آغاز محکمہ اطلاعات کی جانب سے شہنائی بجانے سے ہوگا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایٹ ہوم کلچرل پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر پونچھ نے گورنمنٹ میں کیا ہے۔

راجوری میں نوجوان کی براسرار موت
راجوری//تھنہ منڈی قصبہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی جبکہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔مرنے والے کی شناخت محمد شہزاد (22) ولد لال حسین سکنہ وارڈ 13، تھنہ منڈی راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ متوفی کو پراسراراور بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میںداخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آزادی کاامرت مہوتسوکے تحت گلوکاری، مضمون نویسی اور مباحثوں کامقابلہ
کلچرل اکادمی کے زیراہتمام مقابلوں کا گرینڈ فائنل سری نگر وجموں میں اختتام پذیر
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے مطابق ، 75ویں یوم آزادی کی تقریبات اور جاری آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ ثقافت، جموں و کشمیر اکیڈمی برائے آرٹ، کلچر اور لینگویجز نے جموں و کشمیر میں گائیکی، مضمون نویسی اور مباحثہ کے مقابلے محکمہ تعلیم اوراعلیٰ تعلیم کے تعاون سے منعقدکئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کالجز کے تعاون سے سکول، کالج، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی سطح کے مقابلے ہر ضلع کے کئی سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں منعقد کیے گئے، اور ان مقابلوں کے جیتنے والوں نے مشترکہ طور پر متعلقہ ڈویڑنل سطحوں، جموں اور سری نگر میں گرینڈ فائنل میں حصہ لیا۔ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں 120 سے زائد طلباء نے حصہ لیا، جن میں ہر ضلع سے ضلعی سطح کے مقابلے کے چھ فاتح، اسکول اور کالج کی سطح کے مقابلوں کے تین، تین فاتح شامل تھے۔جی ڈی سی کے نمو نارائن ریاسی نے جموں ڈویژن میں مضمون نویسی کا مقابلہ جیتا، جبکہ جی ڈی سی بھدرواہ کی رخسانہ کوثر ، رنر اپ رہا۔ کشمیر ڈویژن میں، آر پی اسکول ملا باغ، سری نگر کی سولیحہ حنیف فاتح رہی اور ایچ ایس ایس کے مزمل احمد ریشی،زینا پورہ، شوپیاں دوسرے نمبر پر آیا۔گانے کے مقابلے میں ایچ ایس ایس ڈوڈہ کے پوجن کمار کو فاتح قرار دیا گیا اور ایم اے ایم کالج جموں کے شارتک جموں ڈویژن میں رنر اپ رہے۔ جی ڈی سی کلیم ، کولگام کے اویس اشرف نے کشمیر ڈویژن میں گائیکی کا مقابلہ جیتا، جی ڈی سی بارہمولہ کے محسن اشرف خان رنر اپ کے طور پر رہے۔جی ڈی سی پونچھ کی فائزہ بشارت نے مباحثہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور جی ایچ ایس ایس جموں کے آروش کلسوترا جموں ڈویژن میں رنر اپ رہے۔ کشمیر ڈویژن میں جی ڈی سی بارہمولہ کے خورشید احمد شاہ فاتح رہے اور جی ایچ ایس ایس بارہمولہ کے روحان رفیق دوسرے نمبر پر رہے۔جموں میں، گرینڈ فائنل میں جیوری میں مضمون نویسی کے مقابلے کے لیے پروفیسر شالنی رانا، پروفیسر رینو نندا، اور ڈاکٹر شہناز قادری شامل تھیں۔ گانے کے مقابلے کے لیے وجے سمبیال، سورج سنگھ، اور انوپما شرما؛ اور ابھیمنیو دیو سنگھ بلواریہ، پروفیسر راجندر کور، اور پروفیسر دیپالی مہاجن مباحثہ مقابلہ کی جیوری کے لیے موجودتھیں۔ کشمیر میں جیوری میں مضمون نگاری کے لیے پروفیسر نسیم شفائی، ڈاکٹر نذیر آزاد، اور ڈاکٹر جاوید اقبال شامل تھے۔ گلوکاری کے مقابلے کے لیے وحید جیلانی، منیر احمد میر، اور امتیاز ملک؛ اور مباحثے کے مقابلے کے لیے پروفیسر شاد رمضان، ڈاکٹر آفاق عزیز، اور ڈاکٹر غلام نبی حلیم جیوری میں شامل تھے۔ڈویژنل سطح پر ہونے والے مقابلے، گرینڈ فائنلز،جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اور لینگویجز، متعلقہ ڈویژنل کمشنروں کی مجموعی نگرانی میں چلائے گئے۔ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے جیتنے والوں کو جموں اور سری نگر میں 75ویں I-Day کی متعلقہ تقریبات میں مدعو کیا جائے گا۔ جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے ذریعہ مختص رقمی انعامات، ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے متعلقہ ڈویڑنل کمشنروں کے ذریعے جیتنے والوں کو دیے جائیں گے۔ڈویژنل سطح پر چھ جیتنے والوں کو 30,000/- ہر ایک اور چھ رنر اپ کو روپے کا نقد انعام ملے گا۔ 20,000/- ہر ایک۔ اسی طرح، ہر ضلع میں چھ جیتنے والوں کو (تین اسکولوں سے اور تین کالجوں سے) روپے کا نقد انعام ملے گا۔ 5000/- ہر ایک، جبکہ ہر ضلع میں چھ رنر اپ کو روپے کا نقد انعام ملے گا۔ 3000/- ہر ایک۔ تقریباً روپے کی انعامی رقم۔ فاتح اور رنر اپ کوانعام دیاجائے گا۔مجموعی طورپر 13.00 لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔