مدھیہ پردیش نے 71 سال بعد جیتی اپنی پہلی رنجی ٹرافی

بنگلورو//مدھیہ پردیش نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہمانشو منتری (37) اور شبھم شرما (30)کی بدولت 108 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کے لئے کھیلنے والے کانسے پاٹی دار نے بھی ‘آر سی بی کے نعروں کے درمیان بیش قیمت 30 رنز جوڑے۔ پاٹی دار نے ہی آخری رنز بناتے ہوئے مدھیہ پردیش کو اس کا پہلا رنجی خطاب جتایا۔ممبئی نے پانچویں دن 113/2 سے شروع کرتے ہوئے تیز رنز بنائے۔ ارمان جعفر (40 گیندوں پر 37) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود سوید پارکر اور سرفراز خان تال میں نظر آرہے تھے، لیکن کمار کارتیکیا نے پارکر کو آؤٹ کرکے مدھیہ پردیش کے لیے دروازے کھول دیئے۔ پارکر نے 58 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ممبئی کے شمس ملانی (17) اور تشار دیشپانڈے (07) بھی رن آؤٹ ہوئے جس سے مدھیہ پردیش کا کام آسان ہوگیا۔ 232 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد ممبئی کی آخری امید سرفراز تھے لیکن وہ بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز ہی بنا سکے۔ ممبئی نے اپنے آخری سات وکٹ 77 رن کے اندر گنوا دیئے اور ٹیم 269 رن پر سمٹ گئی۔پہلی اننگز میں 162 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایم پی کو 108 رنز کا ہدف ملا تھا، جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔