محکمہ جنگلات کی جانب سے چنار دن پر شجرکاری کا اہتمام نئے درخت لگاکرپرانے چنار کے درخت اجاڑ دئے گئے،ذمہ دار کون؟

عاصف بٹ

کشتواڑ//محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع کشتواڑ میں چنار دن کااہتمام کیا گیا جس دوران محکمہ جنگلات کے افسران و ضلع انتظامیہ نے اسمیں شرکت کی اور چنار کے درخت چوگان گرائونڈ میں لگائے۔ سرکل کنزرویٹر چناب نے بتایاکہ 60 چنار کے درخت لگائے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں چنارکو لگانا چاہئے اور اسے بچانا بھی چاہئے جس کولیکر مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کیونکہ اب چنار کے درختوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی جارہی ہے۔اب چنار کے درخت بھی آہستہ آہستہ نابود ہوتے جار ہے ہیں ۔سماجی کارکنان نے انتظامیہ و محکمہ جنگلات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چنار لگانا بہتر قدم ہے لیکن پہلے سے موجود چنار کے درختوں کو ختم کرنا کس حدتک جائز ہے۔ سماجی کارکن شاکر حسین صدیقی نے بتایا کہ اگرچہ انتظامیہ کا قدم قابل سراہناہے لیکن پہلے سے موجود چنار کے درختوں کی دیکھ بھال کیوں نہیں کی جارہی ہے۔انکاکہناتھا کہ چوگان میں سینکڑوں کی تعداد میں چنار کے درخت لگائے گئے جسکے بعد انکی دیکھ بھال کوئی نہیں کرررہا ہے اور دیگر سوکھ رہے ہیں جسے چوگان کی خوبصورتی بھی متاثر ہورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ جنگلات ہرسال لاکھوں روپے اس پر خرچ کرتا ہے لیکن اسکا نتیجہ صفر کے برابر ہے ،ضلع انتظامیہ کو فوری طور بہتر اقدامات کرنے چاہئیںاور چنار کو چوگان گروانڈ کے بجائے دیگر مقامات پر لگایاجاناچاہئے جہاں انکی دیکھ بھال ممکن ہوسکے۔ سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے بتایاکہ قصبہ کے بیچوں بیچ ہسپتال چوک کے قریب سینکڑوں برس قدیم چنار کا درخت لگاہوا ہے جسے قصبہ کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے لیکن چند سال قبل انتظامیہ نے اس مقام پر پارکنگ بنائی اور چنار کے اردگرد سیمنٹ کی دیوار کھڑی کردی جسکے سبب چنار کی جڑیں سوکھ رہی ہیں اور چند ہی برسوںکے اندر چناد کا درخت مکمل طور سوکھ گیا ہے۔