محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

ریاض// ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم مقرر کر دیے گئے۔ سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سے مملکت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا تقرر کیا گیا ہے۔ مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔شاہی فرمان کے مطابق سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے، سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیر دفاع اور یوسف بن عبداللہ البنیان نے وزیر تعلیم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولء عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے ۔نئے وزرا کی تقریب حلف برداری قصر السلام جدہ میں منعقد ہوئی، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع اور یوسف البنیان کو وزیر تعلیم مقرر کیا تھا۔حلف اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے نئے وزرا نے عہد کیا کہ ‘وہ اپنے دین، پھر اپنے بادشاہ اور وطن عزیز کے مخلص رہیں گے اور کوئی ریاستی راز منکشف نہیں کریں گے ۔’حلف اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ‘ریاستی مفادات اور قوانین کا تحفظ کریں گے اور اپنی ذمہ داری سچائی، ایمان داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں گے ۔’