مجوزہ خواتین پریمیئر لیگ | بی سی سی آئی نے4ہزار کروڑ سے زائدروپے کمائے

ممبئی//یو این آئی//آئندہ مارچ میں مجوزہ خواتین پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کی نیلامی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے چار ہزار 66610 کروڑ روپے کمائے ہیں۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اس کامیابی سے متاثر ہوکر بدھ کو ٹویٹ کیا، ‘‘آج کرکٹ کا ایک تاریخی دن ہے ۔ ڈبلیو پی ایل کے پہلے ہی ایڈیشن میں ٹیموں کے لیے بولی لگانے نے 2008 میں مردوں کے افتتاحی آئی پی ایل کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔ جیتنے والوں کو مبارک ہو کیونکہ ہم نے کل بولی میں 4669.99 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ یہ خواتین کی کرکٹ میں ایک انقلاب کا آغاز ہے ۔”انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہماری خواتین کرکٹرز کے لیے بلکہ پورے کھیل برادری کے لیے ایک تبدیلی کا سفر ہے ۔ ڈبلیو پی ایل خواتین کی کرکٹ میں انتہائی ضروری اصلاحات لائے گا اور ایک ہمہ گیر ماحولیاتی نظام کو یقینی بنائے گا جس سے ہر اسٹیک ہولڈر کو فائدہ پہنچے گا۔ خواتین کی پریمیئر لیگ کا سفر شروع ہونے دیں۔ “اہم بات یہ ہے کہ پانچ ٹیموں پر مشتمل ویمنز پریمیئر لیگ مارچ میں ممبئی میں کھیلی جائے گی۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں ٹیمیں خریدنے کے لیے 33 پارٹیاں میدان میں تھیں۔ ان کمپنیوں کے علاوہ جو مردوں کی 10 آئی پی ایل ٹیموں کی مالک ہیں، اڈانی گروپ، ٹورینٹ گروپ، ہلدی رام گروپ، کیپری گلوبل، کوٹک اور آدتیہ برلا گروپ نے بھی بولی کے دستاویزات 5 لاکھ روپے میں خریدے ۔