مانسون اجلاس کیلئے وزارتوں کی تیاریوں کا جائزہ راجیہ سبھا میں کام کرنے کےنظام میں بنیادی تبدیلی کی سفارش

 

نئی دہلی// پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے قانون سازی اور سرکاری کاموں اور دیگر اشیاء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔وزارت کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں/محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے 13 اگست تک چلے گا۔ اس 26 روزہ اجلاس میں 18 نشستیں ہوں گی۔ادھرراجیہ سبھا میں پہلی بار چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو ایک مطالعاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی تقسیم سے متعلق صورتحال کو پوری طرح واضح کیا گیا ہے ۔اس مطالعاتی رپورٹ میں شامل سفارشات پر عمل درآمد کے بعد کام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور فیصلے بھی تیزی سے کیے جائیں گے ۔ مسٹر نائیڈو نے اس مطالعہ کو اس سال جنوری میں کرانے کے لیے کہا تھا۔راجیہ سبھا میں مشیر اور سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر پی پی کے راماچاریولو کے ذریعہ کئے گئے مطالعہ میں اس کی کمیٹیوں اور سکریٹریٹ کے کام کاج کے ہر پہلو سے متعلق آؤٹ پٹ بڑھانے کا طریقہ کار پیش کرتے ہوئے ہر سروس کے لئے کام کے متعلقہ اضافی دائرہ کارکا مشورہ دیا گیا ہے ۔