مالدیپ جا رہے طیارے کا انجن خراب | کوئمبٹور میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی // کل ایک بار پھر طیارے میں تکنیکی خامی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پڑ گئی اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو سے مالدیپ کے مالے جا رہے ’گو فرسٹ‘ کے ایک طیارہ کے انجن میں جمعہ کے روز اچانک تکنیکی خرابی ا? گئی۔ انجن کے بہت زیادہ گرم ہونے کا الارم بجنے پر طیارہ کی ا?ناً فاناً میں کوئمبٹور ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔بتایا جاتا ہے کہ طیارہ میں 92 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ کو تمل ناڈو شہر کے اوپر پرواز بھرتے وقت دھوئیں کے الرٹ کا پتہ چلا تھا۔ پی ٹی ا?ئی کے مطابق دو انجنوں کے مبینہ طور پر گرم ہونے کے بعد الارم بند ہو گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انجینئروں نے انجن کی جانچ کی اور اعلان کیا کہ الارم میں کچھ خرابی ہے اور پھر اعلان کیا کہ طیارہ پرواز بھرنے کے لیے فِٹ ہے۔’گو فرسٹ‘ کے ترجمان نے بتایا کہ ا?ج دوپہر تقریباً 12 بجے طیارہ ایئربس 320 نے ٹیک ا?ف کیا۔ ایک گھنٹے بعد ہی انجن کے زیادہ گرم ہونے کے الرٹ کی گھنٹی بجنے لگی۔ پائلٹ نے فوراً ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر قریب کے کوئمبٹور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔