مائسمہ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

File Photo

بلال فرقانی

سرینگر// بدھ کی صبح سری نگر کے مائسمہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔معلوم ہوا ہے کہ 33 سالہ پولیس اہلکار جس کی شناخت الطاف حسین ولد نذیر احمد، تحصیل مہورریاسی کے طور پر ہوئی، کو مائسمہ میںدل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ مذکورہ اہلکار کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔متوفی پولیس اسٹیشن مائسمہ میں بطور کانسٹیبل تعینات تھے۔