مئی میں 1.57لاکھ کروڑ کا ریکارڈ جی ایس ٹی وصول

نئی دہلی// اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی اس سال مئی میں 1.57لاکھ کروڑ روپے رہی، جو مئی 2022 میں جمع کیے گئے 140,885 کروڑ روپے سے 12 فیصد زیادہ ہے ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد مئی 2023 میں جمع ہونے والی آمدنی پانچویں بار 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 

 

اس سال اپریل میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا جو اب تک کا سب سے زیادہ تھا۔ اس سے پہلے پچھلے سال اپریل میں یہ رقم 167540 کروڑ روپے تھی۔ گزشتہ 14 مہینوں میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے اوپر رہی ہے ۔ مارچ 2023 میں یہ 160122 کروڑ روپے تھا۔وزارت خزانہ نے آج یہاں جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کرنے کا ڈیٹا جاری کیا، جس میں مئی 2023 میں جمع ہونے والی آمدنی 157090 کروڑ روپے رہی ہے ۔ اس سال اپریل میں سی جی ایس ٹی 28411 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 35828 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 81363 کروڑ روپے ، جس میں 41772 کروڑ روپے کی درآمدات پر جمع ٹیکس بھی شامل ہے ۔ سیس کی وصولی 11489 کروڑ روپے رہی جس میں درآمدات پر 1057 کروڑ روپے کا ٹیکس بھی شامل ہے ۔حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے تحت آئی جی ایس ٹی میں سے 35369 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 29769 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں دیئے ہیں۔ اس طرح مئی میں سی جی ایس ٹی 63780 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی65597 کروڑ روپے رہا ہے ۔یواین آئی