لیفٹیننٹ گورنر نے جموں ہوائی اَڈے پرویشنودیوی پرساد کائونٹر کا افتتاح کیا یاتریوں کی خدمت کیلئے پُر عزم | لوگوں میں پرساد پیکیج بھی تقسیم کئے،اب تک 7 کائونٹر فعال

 

نیوز ڈیسک

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں ہوائی اَڈے کے روانگی ائیریا میں ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ کے پرساد کم سووینئر کائونٹر کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیت ملک بھر سے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے عقیدت مندوں کی جموں ہوائی اَڈے پر پیکڈ پرساد اور دیگر سووینئر دستیاب کرنے کی دیرینہ مانگ کو پورا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنرنے اِفتتاحی تقریب میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی طرف سے یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شرائین بورڈ نے ملک اور بیرونِ ملک سے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے متعدد ڈیجیٹل اَقدامات بھی کئے ہیں۔

 

لیفٹیننٹ گورنر نے ہوائی اَڈے پر لوگوں میں پرساد پیکیج بھی تقسیم کئے۔پرساد کائونٹر پر پریمیم پنچمیو ا پرساد ، گولڈ میڈلین ، چاند ی کے سکے اور دیگر تحائف بھی دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ نے پرساد بُکس ، پنچمیوا پرساد کی گھر گھر ڈیلیوری کی کارکردگی کو بڑھانے،پرساد کی رئیل ٹائم ٹریکنگ اور ڈیلیوری کے وقت کو کم سے کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔گذشتہ 10مہینوں میں پانچ وقف شدہ پرساد کیندروں،سووینئر شاپوں اور موجودہ اِداروں میں 7 کائونٹروں کو فعال کیا گیا ہے ۔

 

اِس برس ماہ فروری میں لیفٹیننٹ گورنر نے بھون میں ایک جدید پرساد کیندر اور سووینئر شاپ کا اِفتتاح کیا تھا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سی اِی او شرماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ انشل گرگ، شرائین بورڈ کے ممبران اور دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔