لیبیا میں داعش کے23جنگجوؤں کو پھانسی کی سزا

یواین آئی

تیونس// لیبیا کے مصراتہ کی عدالت نے دہشت گرد گروپ داعش کے 23 ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے ، جب کہ 14 دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے پیر کی دیر شام کو دی ہے ۔

 

الوسط اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچھ ملزمان شام، تیونس اور سوڈان سے لیبیا آئے تھے ، تمام دہشت گردوں کو 2016 کے آخر میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔داعش ایک عسکریت پسند مسلم گروپ ہے جو بنیادی طور پر شام اور عراق میں کام کرتا ہے ۔ 2014 سے 2019 تک، اسے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ساتھ ساتھ روس نے مکمل طور پر شکست دی تھی۔

 

2021 میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ شام اور عراق میں داعش کے خاتمے کے بعد اس گروپ کے بقیہ افراد لیبیا سمیت دیگر ممالک میں منتقل ہو گئے ہیں۔