لنگیٹ میں بھاجپا کاکنونشن | جموںکشمیرکی خوشحالی وزیراعظم کاخواب قومی دھارے کی سیاست میں شرکت نوجوانوں کی ترجیح:درخشان اندرابی

اشرف چراغ
کپوارہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار نے جمو ں و کشمیر میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع کیا ہے جو نریندر مودی کی قیادت والی سرکار جاری رکھے گی جبکہ نوجوان نسل خود کو قومی دھارے کی قومی سیاست سے جو ڑنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ان باتو ں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون لیڈر ،قومی ایگز کیٹو ممبر اور وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹردرخشاں اندابی نے لنگیٹ ہندوارہ میںپارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر کئی افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔انہو ںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا قوم پرست نظریہ جو جمو ں و کشمیر کی بہت سی پرانی اور فرسودہ سیاسی جماعتوں کی سیاسی جگہ کو دن بدن نچوڑ رہا ہے کیونکہ اب نوجوان نسل اپنے آ پ کو بی جے پی کی مرکزی دھارے کی قوم پرست سیاست کے ساتھ جوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر درخشاں اندابی نے کہاکہ بی جے پی سرکار جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کی بہبودی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور جو بغیر کسی سیاسی استحصال کے دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہاجمو ں و کشمیر کی سابق حکمران جماعتو ں نے یہا ں استحصال کیا اور وہ اپنے مذموم سیاست کو پالنے کے عادی تھے ۔انہو ں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یہا ں خاندانی سیاست آخری سانس لی رہی ہے کیونکہ جمو ں و کشمیر کو ایک نیا کشمیر بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے اور اس کو خوشحال بستی میں تبدیل کرنے کے نظریہ کو منوج سنہا کی قیادت والی حکومت عملی طور نافذ کررہی ہے ۔انہو ں نے کہا دفعہ 370اور 35Aکو ختم کر نے کے بعد جمو ں و کشمیر میں امن و امان بحال ہو اہے اور لوگ اب پر امن اور خوشحال دن دیکھنا چاہتے ہیں ۔اندرابی نے کہا کہ جمو ں و کشمیر میں جس طرح سے تعمیر و ترقی ہو رہی ہے، وہ قابل ستائش ہے کیونکہ یہا ں کی تعمیر و ترقی مرکزی سرکار کی براہ راست نگرانی میںہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرکزی وزیر جمو ں و کشمیر دوروں کے دوران دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل سن رہے ہیں اور موقع پر انتظامیہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ لوگوں کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل کر کے ان کا حل نکالا جائے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔