لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

یو این آئی

سرینگر// ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں منگل کی صبح 10 بجکر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔