لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، شدت 3.9درج

سرینگر /نیوز ڈیسک/لداخ خطے میںجمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ جمعہ کو لداخ اور جموں و کشمیر میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ صبح 10بجکر 25منٹ پر آیا اور چند سیکنڈ تک جاری رہا۔انہوںنے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔